ْسپریم کورٹ کا جعلی ڈگری سکینڈل میں شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم

بدھ 20 جون 2018 12:25

ْسپریم کورٹ کا جعلی ڈگری سکینڈل میں شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے جعلی ڈگری اسکینڈل میں شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا‘ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ہ تم کس کس سے سفارشیں کرا رہے ہو ،میں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، خبردار اگرسفارش کرائی،پتہ ہے تمہارے لئے کون کون سفارش کر رہا ہی ،شرافت سے چلو گے تو بہتر ہے،تم اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کرائو۔

بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جعلی ڈگری اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سفارش کرانے پر چیف جسٹس ملزم شعیب شیخ پر برہم ہوگئے عدالت نے شعیب شیخ کو عدالتی حکم کے بغیر ملک نہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کس کس سے سفارشیں کرارہے ہو تمہیں چھوڑوں گا نہیں خبر دار اگر سفارش کرائی پتہ ہے تمہارے لئے کون کون سفارشیں کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اتنے طاقتور نہیں کہ عدالت کو ڈکٹیٹ کرائو ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے بول کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا 10 کروڑ روپے جمع کرائے،وکیل شعیب شیخ نے کہا کہ ہم نے گھر کے دستاویزات جمع کرادیئے ہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ گھر کے دستاویزات نہیں بینک اکائونٹ میں رقم چاہئے، شعیب شیخ سن لو! دم درودکام نہیں آئے گا،10 کروڑروپے جمع کرائو پھر کیس سنیں گے۔ چیف جسٹس نے شعیب شیخ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو اس طرح ذلیل کرتے ہو دو ہفتے میں رقم جمع نہ کرائی تو توہین عدالت کیس چلائیں گے۔