Live Updates

لندن میں بغیر پروٹوکول سڑک پار کرنے پر ریحام خان نے شہباز شریف کی تعریف کر دی

ٹویٹر صارف نے تہمینہ درانی کی توجہ مبذول کروا کر خبردار کر دیا ، ریحام خان برہم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 12:07

لندن میں بغیر پروٹوکول سڑک پار کرنے پر ریحام خان نے شہباز شریف کی تعریف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) : سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لندن کی ایک سڑک کو بھاگ کر بغیر پروٹوکول کے پار کر رہے ہیں۔ شہباز شریف کی ویڈیو وائرل ہوئی تو چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کی تعریف کر ڈالی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ اگر اس ویڈیو میں واقعی شہباز شریف ہیں اور یہ ان کا کوئی ہم شکل نہیں ہے، تو میری ان کے لیے عزت مزید بڑھ گئی ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ شہباز شریف نے کس طرح نارمل انداز میں سڑک پار کی ہے۔ اور ان کی اس ویڈیو میں واضح طور پر کہیں بادشاہت دکھائی نہیں دی۔

(جاری ہے)

ریحام خان کے اس ٹویٹ کے جواب میں ایک بلاگر اور پی ٹی آئی کے کارکن فرحان خان ورک نے تہمینہ درانی کی توجہ مبذول کروائی اور لکھا کہ آپ کو محتاط ہوجانا چاہئیے۔

فرحان کے اس ٹویٹ پر ریحام خان نے ان کا ٹویٹر پیغام ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان سے گلہ کیا اور لکھا کہ فرحان میں نے غلطی سے آپ کے ساتھ بھائی اور بیٹے والا برتاؤ رکھا۔ آپ کا تہیمنہ درانی کو دیا گیا مشورہ اتنا ہی بے ہودہ جیسے کوئی آپ کو مجھ سے جوڑنے کی کوشش کرے۔ اپنا ضمیر اس طرح سے مت بیچو۔
ریحام خان کے اس ٹویٹ کے جواب میں فرحان خان ورک نے لکھا کہ میں نے تہمینہ درانی کو صرف اتنا کہا ہے کہ ان کے خاوند عمر کے اس حصے میں اس طرح سڑک کے درمیان چل رہے ہیں اسی لیے وہ محتاط رہیں، بالخصوص جب سڑک پر تیز رفتار گاڑیاں چل رہی ہوں۔

میں نے آپ سے کچھ نہیں جوڑا۔ میں فرحان خان کا فین اکاؤنٹ چلاتا ہوں اور ساتھ ہی فرحان خان کے آفیشل اکاؤنٹ کا لنک دیتے ہوئے کہا کہ ان کا آفیشنل اکاؤنٹ تو یہ ہے۔
جس پر فرحان خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنا فین اکاؤنٹ چلانے والے کو وضاحت دینے پر شکریہ کہا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات