معرف سیا سی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 20 جون 2018 11:49

معرف سیا سی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جون 2018ء) : فیصل آباد سے عام انتخابات کے اُمیدوار کو قاتلانہ حملے میں موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں حلقہ پی پی 109 سے اُمیدوار وقار احمد جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وقار احمد پر قاتلانہ حملے کا واقعہ تھانہ نشاط آباد کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور پی پی 109 سے عام انتخابات کے لیے اُمیدوار وقار احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور وقار احمد کی لاش کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ فائرنگ مخالفین نے کی اور مخالفت کی بنا پر ہی وقار احمد کو موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔