ابو ظہبی:امارات میں مقیم افراد مکان کرایہ پر لیتے وقت ہوشیار رہیں
خود کو مالک مکان ظاہر کر کے کرایہ داروں سے رقم ہتھیانے کے درجنوں کیسز سامنے آ گئے
محمد عرفان بدھ 20 جون 2018 11:34
(جاری ہے)
جب مکان مالکان نے چیکس کو کیش کروانے کی کوشش کی تو چیک باؤنس ہو گئے۔
اس موقع پر مالکان کو احساس ہوا کہ اُن کے ساتھ ڈیلروں نے دھوکا کیا ہے۔ اس بارے میں مکان مالکان کا کہنا تھا کہ اُن کے گھروں کو کرائے پر چڑھانے والے ڈیلروں نے اپنے موبائل فونز سوئچ آف کر دیئے ہیں۔ جبکہ کچھ ایسے کیسز بھی سامنے آئے ہیں‘ جن میں پراپرٹی ڈیلروں نے خود کو اماراتی شہری ظاہر کر کے مالکوں کے خالی وِلاز اور اپارٹمنٹس کی چابیاں لے لیں اور پھر انہیں غیر قانونی طور پر ایک سے زیادہ کرائے داروں کے حوالے کر دِیا۔ یہ ڈیلرز جن کے اپنے دفاتر بھی نہیں تھے‘ کرایہ داروں سے رقم وصول کرنے کے بعد فرار ہو گئے اور ان کے موبائل فون بھی بند جا رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے متعدد فراڈیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ کچھ کو ابو ظہبی کی عدالتوں نے سزا سُنانے کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔ ایک کیس ایسا بھی سامنے آیا جس میں چار عرب افراد نے خود کو مکان مالک ظاہر کر کے مختلف افراد سے کرایہ داری کی مد میں دو لاکھ اماراتی درہم ہتھیا لیے‘ یہاں تک کہ انہیں جعلی کرایہ نامہ بھی بنا کر دِیا۔جب متاثرہ افراد مکان پر رہائش اختیار کرنے پہنچے تواُنہیں پتا چلا کہ اس مکان میں پہلے سے ہی کوئی خاندان کرایہ پر رہائش پذیر ہے۔ تب اُنہیں احساس ہوا کہ اُن کے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔عدالت نے ان چار عرب افرادکو چھ چھ مہینے کے لیے جیل بھیج دِیا گیا۔ ابو ظہبی سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل علی ال خواجہ کا کہنا تھا کہ کئی جعلی پراپرٹی ڈیلر جن کا اپنا کوئی دفتر بھی نہیں ہوتا‘ وہ لوگوں کی مکان کرائے پر دینے یا لینے کے طریقہ کار سے لاعلمی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دھوکا دہی کا ارتکاب کر جاتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.