امریکی جنرل آسٹن ملر کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

امریکی فوج کی توجہ 2019ء کے افغان الیکشن اور اس کے بعد کے حالات پر مرکوز ہے‘جنرل آسٹن

بدھ 20 جون 2018 12:07

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) افغانستان میں امریکی جنرل آسٹن ملر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ ہیں،ہمیں پاکستان سے توقع ہونی چاہیے کہ وہ نہ صرف سفارتی بلکہ سلامتی کے نکتہ نگاہ سے بھی پاکستان مسئلے کے حل کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے افغانستان میں نیٹو کے نامزد کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آسٹن ملر نے پاکستانی فوج کی بہادری اور قربانیوں کا اعتراف کیا تاہم یہ الزام عائد کیا کہ جس طرح پاکستان کی جانب سے مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کی گئی وہ پاکستان میں موجود افغان طالبان یا حقانی نیٹ ورک کے خلاف نہیں دیکھی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوج کی توجہ 2019ء کے افغان الیکشن اور اس کے بعد کے حالات پر مرکوز ہے، جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے طالبان کو مصالحت پر مجبور کیا جاسکتا ہے ۔