کامیڈین کپل شرما پر قسمت کی دیوی ایک بار پھر مہربان ہو گئی

سلمان خان کے بھائی سہیل خان کا کپل شرما کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا وعدہ

بدھ 20 جون 2018 11:48

کامیڈین کپل شرما پر قسمت کی دیوی ایک بار پھر مہربان ہو گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) مشہور کامیڈین کپل شرما کے حالیہ شو’’ فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کی ناکامی کے بعد قسمت کی دیوی ایک بار پھر سے کامیڈین پر مہربان ہو گئی ہے -معروف کامیڈین کپل شرما کے پہلے مزاحیہ شو ’’کامیڈی ٹائپ ودکپل شرما‘‘ میں جہاں انہیں کئی کامیابیاں ملیں وہیں ان کی زندگی میں کئی اتار چڑھائو آئے اور انہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا‘ ساتھی فنکار سنیل گروور سے لڑائی ‘ سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کی جانب سے متعدد الزامات کی وجہ سے وہ شدید ذہنی دبائو میں رہی-ذہنی دبائو کے باعث کپل شرما کی صحت خراب رہنے لگی اور ان کے رویے میں بھی تبدیلی آنے لگی جس کی وجہ سے ٹی انتظامیہ نے کئی بار میزبان کو وارننگ بھی دی لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے اور ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے متعدد سپرسٹار کو ان کے کامیڈی پروگرام کے سیٹ پر طویل انتظار کرنا پڑتا تھا اور پروگرام کی ریکارڈنگ کو کئی بار منسوخ کرنا پڑا اس وجہ سے نہ صرف شو کی انتظامیہ بلکہ ٹی وی چینل کو بھی شرمندگی کا سامنا ہوا اور بالآخر شو ’’فیملی ٹائم ود کپل‘‘ کو بند ہی کرنا پڑا-کپل شرما کے ستارے گردش میں رہنے کے بعد اب انپر پھر سے قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے اور ان کیلئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ دبنگ سلمان خان کے ساتھ فلم ’’شیر خان‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی- میڈیارپورٹس کے مطابق سلمان خان کے بھائی اور بالی ووڈ فلم ساز سہیل خان جو کہ ایک مزاحیہ شو ’’ کامیڈی سرکس‘‘ میں جج کے فرائض انجام دیتے تھے اس دوران انہوں نے کپل شرما سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کریں گی-سلمان خان نے کہا ہے کہ فلم منسوخ نہیں کی گئی بلکہ جلد ہی اس کے آغاز کیلئے کوئی منصوبہ بندی کریں گی-

متعلقہ عنوان :