Live Updates

اگر کلثوم نواز کا الیکشن کے قریب انتقال ہو جاتا ہے تو۔۔۔؟ معروف صحافی نے بڑی بات کہہ دی

اگر الیکشن کے قریب بیگم کلثوم نواز کا خدا نخواستہ انتقال ہوتا ہے تو نواز شریف اس سے بڑا سخت سیاسی فائدہ اٹھائیں گے، معروف تجزیہ نگار عارف نظامی کا تبصرہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 20 جون 2018 11:06

اگر کلثوم نواز کا الیکشن کے قریب انتقال ہو جاتا ہے تو۔۔۔؟ معروف صحافی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2018ء) معروف صحافی عارف نظامی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت بہت ناساز ہے جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔ اگر الیکشن کے قریب سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بگیم کلثوم نواز کا انتقال ہو جاتا ہے تو نواز شریف اس سے بہت سخت سیاسی فائدہ اٹھائیں گے۔

عارف نظامی کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر چکی ہیں اور انہوں نے مجھ پر الزام لگا دیا کہ آپ نے کسی جگہ پر ایسا بولا ہے۔لیکن مجھے اس بات سے اندازہ ہوا کہ پی ٹی آئی میں اس حوالے سے کتنی تشویش پائی جاتی ہے۔کہ نواز شریف کلثوم نواز کو اپنے سیاسی مقصد کے لیے استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک بتائی گئی ہے جب کہ نواز شریف اور مریم نواز نے قوم سے کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور تشویشناک جب کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادیمریم نواز نے قوم سے کلثوم نواز کی جلد صحتیابی کے لئے دعائوں کی اپیل کی ہے ۔

دوسری جانب ڈاکٹرز نے کہا کہ ونٹی لیٹرز پر جانے کے بعد ایک بار بیگم کلثوم نواز نے آنکھیں بھی کھولیں اور ان کے اعضائے رئیسہ ٹھیک کام کر رہے ہیں ۔یا درہے کہ ڈاکٹرز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انکی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی حالت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ کلثوم نوازکی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ وینٹی لیٹرکوابھی نہیں ہٹارہے۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر صورتحال زیادہ نہیں بگڑی،کوئی بہتری بھی نہیں آئی۔ایک اور ریویو کیا جائےگا،وقت نہیں دےسکتے۔انکا مزید کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر تیار کی جائے گی،فی الوقت کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات