چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو گالیاں دی ہیں موجودہ صورتحال میں چوہدری نثار کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہونا چاہیے ، رانا ثناء اللہ خان

چوہدری نثار کی حالیہ تقریر کے بعد غلام سرور خان کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 20 جون 2018 00:00

چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو گالیاں دی ہیں موجودہ صورتحال میں چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے پارٹی قیادت کو گالیاں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال میں چوہدری نثار کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہونا چاہیے ۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت کے خلاف حالیہ تقریر کے بعد چوہدری نثار کے حلقے میں پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں ۔