تند و تیز ہواؤں نے پورٹیبل ٹوائلٹس ہوا میں اڑا دیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 19 جون 2018 23:21

تند و تیز ہواؤں نے پورٹیبل ٹوائلٹس ہوا میں اڑا دیے

کامرس سٹی، کولو میں ایک شخص نے تند و تیز ہواؤں  دوران پورٹیبل ٹوائلٹس  کے ہوا میں اڑنے کی ویڈیو بنائی ہے۔
مذکورہ ویڈیو اس شخص کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پارک میں بیٹھے افراد  ایک روشن دن سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک تیز ترین ہوا چلنا شروع ہوگئی جس سے ان کے خیمے  اور ٹوائلٹس اڑ گئے۔
سڑک کے ایک طرف رکھے پورٹیبل ٹوائلٹ  اس ہوا کے آگے نہ ٹک سکے اور آسمان کی طرف اٹھ گئے۔ اوپر اڑنے کے دوران ان ٹوائلٹس سے پانی بھی پریشر سے نکلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
پارک میں موجود افراد نے اس واقعہ کے دوران بچوں کو اڑنے سے بچانے کے لیے ان کی خصوصی حفاظت کی۔ خوش قسمتی سے  اس حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :