25 جولائی کے انتخابات پر جنم لینے والے خد شات اور سوالات پر الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا، قاری محمد عثمان

منگل 19 جون 2018 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات پر جنم لینے والے خد شات اور سوالات پر بہرحال الیکشن کمیشن کو جواب دینا ہوگا.اگر انتخابات بروقت اور آزادانہ ہوئے تو متحدہ مجلس عمل ملک کی سب سے بڑی پالیمانی قوت بن کر ابھرے گی.جو لوگ علماء کرام کی کردار کشی کرکے عوامی تائید حاصل کرنے کا خواب دیکھتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں.

(جاری ہے)

وہ ادائیگی عمرہ سے واپسی اور این اے 248 این اے 249 اور پی ایس 114 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھی.

اس موقع پر عزیزالرحمن عزیز،نذیر احمد خان،شفیع الرحمن دیشانی ،مولانا امداد اللہ، ماما جہانزیب اور بڑی تعداد میں جماعتی احباب وکارکن موجود تھی. قاری محمد عثمان نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی اسلام کے نظام عدل کے نفاذ سے آئے گی اور اسلام کا نظام عدل صرف اور صرف متحدہ مجلس عمل ہی لاسکتی ہے اس لئے کہ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو واحد دینی قوت ہے