پاکستان کی تین کھلاڑیوں پر مشتمل اسنوکر ٹیم چائنا میں ہونیو الی آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈراینڈ انڈر مینز و ویمن چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

منگل 19 جون 2018 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) پاکستان کی تین پلیئر پر مشتمل اسنوکر ٹیم چائنا میں ہونیو الی آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈراینڈ انڈر مینز و ویمن چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔چیمپئن شپ چائنا کے شہر جانان میں2 سی11 جولائی 2018تک شیڈول ہے۔اسنوکر ٹیم میں جس میں پلیئرنمبرون محمد نسیم اختر، پلیئر نمبر ٹو محمد عمر خان اور پلیئر نمبر تھری حارث طاہر ہیں۔

(جاری ہے)

محمد منور شیخ ڈیلی گیٹ اینڈ صدر پی بی ایس اے اور آفیشل ریفری نوید کپاڈیہ ہونگے۔ پاکستانی ٹیم کا دس روز کا تربیتی کیمپ آج بدھ 20جون سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن میں شروع ہوگا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کی جانب جاری کردہ میڈیا ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 20سی29 جون تک تربیتی کیمپ میں اسنوکر پلیئرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ صبح10 بجے سے شام 4بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :