جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی انتقال کرگئے

منگل 19 جون 2018 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر وسابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی منگل کے روز 80برس کی عمر میں دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ان کی نماز جنازہ بعد نمازِ عصر جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد بلاکKمیں اداکی گئی۔نماز جنازہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن نے پڑھائی جبکہ پاپوش کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

مرحوم کے پس ماندگان میں ایک بیٹا،تین بیٹیاں اور ایک بیوہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں مرحوم کے بھائی غیورہاشمی ، بیٹے علی ہاشمی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم ، سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، نائب امیر سند ھ عبد الغفار عمر ، محمد حسین محنتی ، سکریٹری سندھ ممتاز حسین سہتو ،ناظم عمومی سندھ محمد دین ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امراء برجیس احمد ، اسامہ رضی ، مسلم پرویز ،ڈپٹی سکریٹریز سیف الدین ایڈوکیٹ ، راشد قریشی ، الخدمت کے قاضی صدر الدین ، انجینئر صابر ،امراء اضلاع کراچی منعم ظفر خان ، عبد الرشید ، عبد الرزاق خان ، سکریٹری اطلاعات سندھ مجاہد چنا ،سکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری ، مر کزی میڈیا کوآر ڈی نیٹر سر فراز احمد ، قاری ضمیر اختر منصوری ، جامعہ بنوریہ سائٹ کے مہتمم مفتی نعیم ، ایرانی قونصل جنرل محمدی ، ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی جمال احمد ،محفوظ یار خا ن ،ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئر مین ریحان ہاشمی،، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مرزا یوسف حسین، جمعیت الفلاح کے جنرل سکریٹری قمر خان ، سینئر صحافی نصیر ہاشمی، نصیر سلیمی ، شاہنواز فاروقی ،انیق احمد ،کے یو جے کے جنرل سکریٹری حامد الرحمن ، پی ایف یو جے کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری شعیب احمد ، فلسطین فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری صابر کربلائی ، آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ ، اور محمود خان ، رضوان صدیقی ، جماعت اسلامی کے کارکنان ، اہل محلہ ، عزیزواقارب اور رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی