نواز شریف اور مریم نواز کا کلثوم نواز کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ

امی کی صحت سے متعلق اللہ ہی سےامید ہے،جس جس نے بھی امی کےلیے دعا کی،اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں، مریم نواز

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 22:05

نواز شریف اور مریم نواز کا کلثوم نواز کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جون 2018ء) :تنواز شریف اور مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔مریم نواز کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امی کی صحت سے متعلق اللہ ہی سےامید ہے،جس جس نے بھی امی کےلیے دعا کی،اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔

جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بدستور خراب ہے اور بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچ گئے ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت میں تاحال کوئی بہتری نہیں ہوئی ہے۔اس حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر آئی تھی کہ ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں وینٹی لیٹر پر ہی رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تاہم اس کے بعد ابھی تک بیگم کلثوم نواز کی حالت میں کسی قسم کی بہتری نہیں دیکھی گئی۔

تازہ ترین خبر کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہرکسی سےاپیل ہے کہ امی کے لیے دعاکریں۔امی کی صحت سے متعلق اللہ ہی سےامید ہے۔جس جس نے بھی امی کےلیے دعا کی،اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی کم و بیش انہی الفاظ میں عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔