الیکشن کے لیئے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ،عنایت اللہ خان کاسی ایڈوکیٹ

منگل 19 جون 2018 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) نگران صوبائی وزیرداخلہ عنایت اللہ خان کاسی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت کوآئین نے جومینڈیٹ دیا ہے اس کے اند ر رہتے ہوئے حکومتی امور کو کونئے آنے والی عوامی حکومت کے حوالے کرنا ہے الیکشن کے لیئے پر امن اور سازگار ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے یہ بات انہوں نے عید کی مبارکباد دینے والے مختلف وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہ نگران صوبائی حکومت صاف وشفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے اپنی آئینی ذمہ داریاں ہر صورت پوری کرے گی اور الیکشن میں غیر جانبدارہے گی ۔

(جاری ہے)

تمام امیدوار ہمارے لیے قابل قدرہیں انہو ں نے کہاکہ بلو چستان حکومت کی اولین ترجیح پر امن ماحول میں الیکشن کا انعقاد ہے جس کیلئے ہر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔