Live Updates

الیکشن 2018 ء ضلع خضدار کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

منگل 19 جون 2018 21:50

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) الیکشن 2018 ء ضلع خضدار کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ،بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی صدر نواب ثناء اللہ خان زہری ،بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد درانی،نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو ،ایم ایم اے کے وڈیرہ عبدالخالق موسیانی ،بی این پی کے سردار نصیر احمد موسیانی ،کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیدیئے گئے تفصیلات کے مطابق خضدار کے حلقہ این اے 269 سے بی این پی اور ایم ایم اے کے نامزد امیدوار سردار اختر جان مینگل ،پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری ،بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار آغا شکیل احمد درانی ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا قمر الدین،میر شفیق الرحمن مینگل ،پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالرحیم خدرانی ،بی این پی (عوامی ) کے ڈاکٹر حضور بخش زہری کے کاغذات نامزدگی چانچ پڑتال کے بعد ریٹرننگ آفیسر بسم اللہ کاکڑ نے درست قرار دیکر منظور کرلی جبکہ خضدار اتحاد کے امیدوار نذیر احمد نتھوانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 38 خضدار ون سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار نواب ثناء اللہ خان زہری ،ایم ایم اے اور بی این پی کے مشترکہ امیدوار وڈیر عبدالخالق موسیانی ،بی این پی (عوامی ) کے سربراہ میر اسرار اللہ خان زہری ،میر شفیق الرحمن مینگل ،پیپلز پارٹی کے امیدوار میر عمران جتک ،بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار میر گل خان ساسولی ،سردار نصیر احمد موسیانی ،نواب زادہ میر ظفر اللہ زہری ،نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفسر امین اللہ اچکزئی نے جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دئیے حلقہ پی بی 39 خضدار ٹو خضدار نال سے نیشنل پارٹی کے امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو ،بی این پی و ایم ایم اے کے نامزدگی میر یونس عزیز زہری ،بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امید وار آغا شکیل احمد دورانی ،بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی ) کے نامزد امیدوار میر اسرار اللہ خان زہری ،پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ ،میر عبدالروف مینگل ،مولانا محمد اسلم گزگی ،سردارزادہ میر شاہ میر بزنجو ،پاکستان تحریک انصاف کے عبدالرحمن کرد کے کاغذات نامزدگی رٹرننگ آفسر افتخار احمد شاہوانی نے جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دیا حلقہ پی بی خضدارتین سے وڈھ سے بی این پی اور ایم ایم اے کے مشترکہ امیدوار سردار اختر جان مینگل ،نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار سردار محمد اسلم بزنجو ،بلوچستان عوامی پارٹی کے نامز امیدوار میر نعمت اللہ بزنجو کے کاغذات کو چانچ پڑتا ل کے بعد ریٹرننگ آفسر علی بیگ نے درست قرار دیکر منظور کر لئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات