پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال ہوگئے

منگل 19 جون 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان کے کاغذات نامزدگی فارم بحال ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق منظور وسان کے کاغذات نامزدگی فارم پر جی ڈی اے کی جانب سے داخل کیے گئے اعتراضات ریٹرننگ افسر نے رد کردیے۔کوٹڈیجی پی ایس 27 خیرپورII کے امیدوار منظور وسان کے کاغذات نامزدگی پر داخل کیے گئے اعتراضات ریٹرننگ افسر نے رد کیے۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے بتایا کہ جی ڈی اے والے شکست کے خوف سے اعتراضات داخل کر رہے ہیں۔ پارٹی شروع ہوئی نہیں جی ڈی اے والوں کو ابھی سے شکست دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑے بڑے ملاکھڑے ہونگے۔عوام اور اس کی دعا میرے ساتھ ہے ہم نے عوام کی خدمت کی ہے۔جی ڈی اے والوں نے ماضی میں جو سندھ کا حشر کیا وہ سب کو پتا ہے۔جی ڈی اے والوں کی کشتی ابھی سے ہی ڈوبنا شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :