پشاورمیںعام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاسلسلہ ختم ہوگیا

پشاور کی قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے لیے 68 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے صوبائی اسمبلی کی چودہ نشستوں کیلئے 234امیدواروں کی کاغذات درست قراردیئے

منگل 19 جون 2018 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پشاورمیںعام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاسلسلہ ختم ہوگیا۔ پشاور کی قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے لیے 68 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی چودہ نشستوں کیلئے 234امیدواروں کی کاغذات درست قراردیئے گئے۔پشاورمیںعام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاسلسلہ ختم ہوگیا ۔

مجموعی طورپر قومی اورصوبائی اسمبلی کے لیے 310امیدواروں میں 287درست قراردے ئیے،جن میں 23امیدواروں کی کو مختلف بنا پر مستردکردیا۔ این اے 28 کے لیے تمام 9امیدواروں، این اے 30 میں 15، این اے 31سے 18جبکہ این اے 29 سے 13 این اے 27 کے تمام 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قراردے دیئے گئے، پشاور کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے لیے تمام 68 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 69 سے تمام 15امیدواروں کے حلقہ 74 کے 16او پی کے 77 کے 16میں سے 15کاغذات نامزدگی منظوراورایک کو مستردکردیا ۔پی کے 66کے لیے مجموعی طورپر 18 امیدواروں میں سے مختلف وجوہات کی بنا پر 5امیدوار مسترد کردیئے، پی کے 72 میں سے 23 امیدواروں پی کے 68 میں تمام 16 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئے گئے۔ پی کے 74 کے تمام 16 امیدواروں پی کے 79کے تمام 23 پی کے 77 کے 16 میں14 کے کاغذات نامزدگی درست قراراوردوامیدواروں کی کاغذاتی کو مستردکردیا۔

پی کے 78 کے کل29 میں سے 27 امیدواروںپی کے 75 کے تمام30 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئے گئے پی کے 67 میں کل 15 کاغذات نامزدگی درست جبکہ ایک کومستردکردیا،پی کے 73 کے 34 میں سے 32 درست اورپی کے 76 کے تمام33 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئے گئے اسی طرح صوبائی اسمبلی کے 14 حلقوں کے لئے مجموعی طورپر15 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوگئے۔