ہمارے مخالف ساڑھے 3 سو نہ صرف 10ڈیم کے نام ہی بتادیں جوبنائے یا کوئی کام ہے تو بتائیں ‘خواجہ سعد رفیق

ہم نے بجلی بنائی اگر نہ بناتے تو20،20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی،دہشت گردی کی کمر توڑی،دور حکومت میں جتنا ہوسکا کام کیا‘سابق وفاقی وزیر ریلوے

منگل 19 جون 2018 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہمارے مخالف ساڑھے 3 سو نہ صرف 10ڈیم کے نام ہی بتادیں جوبنائے ہیں،ہم نے بجلی بنائی اگر نہ بناتے تو20،20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی،ہماری حکومت نے دہشت گردی کی کمر توڑی،ہم نے دیگر جماعتوں سے بات کی اور آپریشن کرکے کراچی میں امن واپس لائے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہمیں کام کرنے کیلئے پانچ سال کی بجائے صرف ساڑھے تین سال ملے اس میں جتنا ہوسکا ہم نے کام کیا ہماری حکومت سے پہلے سی این جی اسٹیشن پرلائنیں لگی ہوتی تھیں آج کوئی لائن نہیں لگتی،ہم نے بجلی بنائی اگر نہ بناتے تو20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی،ریلوی18 ارب روپے کماتاتھا جسی50 ارب روپے تک پہنچایا،ہم نے دیگر جماعتوں سے بات کی اور آپریشن کرکے کراچی میں امن واپس لائے،ہماری حکومت نے دہشت گردی کی کمر توڑی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہمارا مخالف ساڑھے 3 سو نہ صرف 10ڈیم کے نام ہی بتادیں جوبنائے ہیں،مخالفین ہماری میٹروبس کو جنگلا بس کہتے رہے ہو،سارا پشاورکھودڈالا،سڑکیں کھدی پڑی ہیں کوئی کام کیا ہے تو بتاو خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ لاک ڈان،دھرنے اورسازش کرکے ملک کے وزیراعظم کو چلتاکردیاگیا۔پانچ سال گزر گئے ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ میرے حلقے کی4ٹکڑے کیے گئے لیکن پھر بھی حلقے کی عوام ہمارا بھرپور ساتھ دے گی۔