انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ قائم کردیا

muhammad ali محمد علی منگل 19 جون 2018 21:44

انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ قائم کردیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی ایک روزہ میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ انگلینڈ نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑے مجموعے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ہی پاکستان کیخلاف ایک روزہ میچ کی ایک اننگ میں 444 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔

تاہم اب انگلینڈ نے اپنے اسی ریکارڈ کو بھی توڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف اولڈ ٹریفڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 481 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے شاندار اور دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 147 رنز کی اننگ کھیلی۔ یوں انگلینڈ ایک مرتبہ پھر ایک روزہ کرکٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ جبکہ آسٹریلیا کیخلاف پہلی مرتبہ کسی ٹیم نے ایسا شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس میچ میں شکست کی صورت میں انگلینڈ کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہو جائے گی۔ انگلینڈ کو اس وقت سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل ہے۔