ملئیے ایسے شخص سے جس 77 سال قبل تیر کر کعبہ کا طواف کیا

یمنی شخص علی الاوادی نے 1941 میں تیر کر کعبہ کا طواف کیا ، وہ صحابی رسول عبداللہ الزبیرؓ کے بعد یہ سعادت حاصل کرنے والے دوسرے شخص تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 21:33

ملئیے ایسے شخص سے جس 77 سال قبل تیر کر کعبہ کا طواف کیا
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جون 2018ء) :تیمنی شہری علی ایسے شخص ہیں جنہوں نے 77 سال قبل تیر کر کعبہ کا طواف کیا اور اس دوران کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔ یمنی شخص علی الاوادی نے 1941 میں تیر کر کعبہ کا طواف کیا ، وہ صحابی رسول عبداللہ الزبیرؓ کے بعد یہ سعادت حاصل کرنے والے دوسرے شخص تھے ۔تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ روز اول ہی سے دنیا بھر کے اہل ایمان کا مرکز رہا ہے۔

اب تک کروڑوں لوگ اس خانہ خدا کے گرد چکر لگانے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہیں کہ جن کے عشق نے اور کعبہ کی نسبت نے انہیں ایک خاص مقام پر پہنچا دیا ہے جہاں ہر کوئی نہیں جا سکتا ۔ایسے ہی یمن کے ایک شہری علی الاوادہی ہیں ۔یمنی شہری علی ایسے شخص ہیں جنہوں نے 77 سال قبل تیر کر کعبہ کا طواف کیا اور اس دوران کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

یمنی شخص علی الاوادی نے 1941 میں تیر کر کعبہ کا طواف کیا۔یمن سے تعلق رکھنے والے علی الاوادہی 2015 میں اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے تاہم اپنی زندگی میں وہ اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتاتے تھے کہ وہ اپنی نوجوانی کے عالم میں کعبہ پہنچے تو دیکھا کہ کعبہ سیلاب کی وجہ سے پانی میں گھرا ہوا ہے اور پانی اس قدر زیادہ ہے کہ چل کر طواف کرنا ممکن نہیں ہے۔

علی کہتے ہے کہ اس دوران میں نے تیر کر کعبے کا طواف کرنے کی ٹھانی اور اپنے دوستوں کو کہا کہ وہ میرے طواف کے چکر گنیں۔اس دوران کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر محفوظ کرلیا۔اس تصویر میں علی کو تیر کر طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انکا بھائی اور دوست کعبے کے دروازے پر بیٹھے ہیں۔
تاریخ کے اوراق یہ بتاتے ہیں کہ کعبہ کی معلوم شدہ تاریخ میں صرف دو لوگوں کو یہ سعادت حاصل ہوئی ہے کہ انہوں نے تیر کر طواف کعبہ کی سعادت حاصل کی ہو۔ان میں سے پہلے شخص صحابی رسول عبداللہ الزبیرؓ ہیں جبکہ دوسرے شخص 77 سال قبل یہ سعادت حاصل کرنے والے یمنی شہری علی ہیں۔