حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ نہ کرنیکے تمام تر دعوے غلط ثابت ہوئے، مولانا عبدالحق ہاشمی

دیہی علاقوں میں18گھنٹے اور شہروں میں10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،پینے کاف پانی ناپید ہوتا جارہا ہے شہریوں کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاہے ،صفائی وٹریفک کا نظام نہ ہونے کے برابرہے ،صوبائی امیر جماعت اسلامی کا بیان

منگل 19 جون 2018 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ ایک طرف سخت گرمی میں صوبے کے مختلف علاقوں میںدرجہ حرارت54سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے لیکن دوسری جانب حکمرانوں کے لوڈشیڈنگ نہ کرنیکے تمام تر دعوے غلط ثابت ہوئے۔ دیہی علاقوں میں18گھنٹے اور شہروں میں10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

پینے کاف پانی ناپید ہوتا جارہا ہے شہریوں کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیاہے ۔صفائی وٹریفک کا نظام نہ ہونے کے برابرہے ۔عوام مسائل کے حل کیلئے دین دار باکردار لوگوں کو ووٹ دیکر کرپٹ مافیا کو ناکام بنائیں جب تک ووٹ کا صحیح استعمال نہیں ہو گامسائل جوں کے توں رہیں گے ۔حکومت بلوچستان کو بجلی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے گرم علاقوں میں بجلی 18گھنٹے لوڈشیڈنگ ،سخت گرمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے غافل حکمران خود تو تھنڈے کمروں میں آرام کر رہے ہیں جبکہ عوام کیلئے کسی قسم کاکوئی ریلیف فراہم نہیں کیاگیا۔

پورے ملک میں بجلی کی طویل بندش کاسلسلہ جاری ہے۔ عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔توانائی بحران پر قابو پانا حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں۔چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدارحکمران اب2018میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی نوید سنارہے ہیں۔ بے روزگاری کی وجہ سے لوگ فاقہ کشی اور خودکشی پر مجبور ہیں مگراس معاملے میںحکمرانوں کی بے حسی شرمناک ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں لوڈشیڈنگ سے اہل بلوچستان کونجات دلائی جائیں حکمران اس قدر بے حس اور مغرور ہیں کہ اپنے جھوٹے اعلانات پر انہیں شرمندگی بھی نہیں ہوتی ۔ عوام ووٹ کی طاقت سے انتقام لیں گے ۔ قرضے ہڑپ کرنے والے کرپٹ مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ۔ پاکستان کے عوام کے خون پسینے کی کمائی کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ سب کو تلاشی دینا ہوگی کرپشن اور کرپٹ مافیا آزادی ، خوشحالی اور عوام کی خوشیوں کے اصل دشمن ہیں ۔