سنجاوی اور گردونواح میں طوفانی بارشیں اور ہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے

منگل 19 جون 2018 21:20

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے سنجاوی اور گردونواح میں طوفانی بارشیں اور ہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنجاوی اور گردنواح میں گذشتہ شب طوفانی ہوائوںاور بارشوں نے تباہی مچا دی ۔

(جاری ہے)

طوفانی ہوا ؤں سے درجنوں سیب کے قیمتی درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے جس کے باعث زمینداروں کو سخت مالی نقصان ہوا ۔جبکہ دور راز علاقوں سے کچے مکانات گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جبکہ بارش باعث ندی نالوں میں تغیانی سے اصغرہ کے مقام پر سنجاوی ،ہرنائی روڈ ٹریفک کیلئے کئی گھنٹوں کیلئے بند رہی ۔بارش سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ۔