Live Updates

عمران خان کے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی بھرنے والے ایڈوکیٹ علی بخاری پی پی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کے بھتیجے نکلے

علی خود بھی این اے 53 سے ٹکٹ لینے کے خواہشمند تھے، ذرائع

منگل 19 جون 2018 21:00

عمران خان کے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی بھرنے والے ایڈوکیٹ علی بخاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے اسلام آباد سے کاغذات نامزدگی بھرنے والے ایڈوکیٹ علی بخاری پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری کے بھتیجے نکلے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حلقہ این ای53اسلام آباد سے منگل کو عمران خان کے مسترد ہونے والے کاغزات نامزدگی ایڈوکیٹ علی بخاری نے پر کئے تھے جو کہ کچھ عرصہ قبل تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے جبکہ موصوف خود بھی این اے 53 سے ٹکٹ لینے کے خواہشمند تھے۔

ذرائع کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد علی بخاری کا موقف تھا کہ جو بیان حلفی جمع کروایا وہ بنی گالہ سے بن کر آیا تھا جبکہ اعتراضات پر دلائل ڈاکٹر بابر اعوان نے دینا تھے علی بخاری نے مزید کہا کہ اپیل میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات