Live Updates

چئیرمین تحریک انصاف کا نگران وزیر اعظم کو خط، گورنر خیبر پختونخوا ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی جانب سے تعینات وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بدلنے کا مطالبہ

منگل 19 جون 2018 21:00

چئیرمین تحریک انصاف کا نگران وزیر اعظم  کو خط، گورنر خیبر پختونخوا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) چیئرمین تحریک انصاف نے نگران وزیر اعظم جسٹس ناصرالملک کو خطارسال کردیا جس میں خیبر پختونخوا کے گورنر کو فوری طور پر منصب سے ہٹانے اورنون لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائی گئی وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بدلنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط میںخیبر پختونخوا کے گورنر کو فوری طور پر منصب سے ہٹانے اورنون لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے لگائی گئی وفاقی و صوبائی بیوروکریسی کو بدلنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ گورنر پختونخوا نون لیگ کے سیکرٹری جنرل رہ چکے ہیں۔ گورنر ابھی فاٹا کے حوالے مالی اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پختونخوا خصوصا فاٹا میں جانبدارانہ کردار کے حامل ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ وفاق میں نون لیگ کی جانب سے مقرر کردہ بیوروکریسی تاحال تبدیل نہیں کی گئی۔

بیوروکریسی میں یہ جانبدار عناصر انتخابات کی شفافیت کیلئے بڑا خطرہ ہیں۔سندھ اور پنجاب میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی جانب سے لگائی گئی بیوروکریسی انتخابات کے ماحول کو خراب کررہی ہے۔نگران حکومتیں انتخابات کے انظانات کے حوالے سے شدید سست روی کا شکار ہیں۔عام انتخابات پر شکوک و شبہات کے سائے ہمیں کسی طور گوارا نہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران وزیر اعظم فوری مداخلت کریں اور انتخابات کے انعقاد کی راہ میں حائل نقائص دور کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات