کاغذات نامزدگی منظوریامستردہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے ٹریبونل تشکیل دے دیئے گئے

منگل 19 جون 2018 21:00

کاغذات نامزدگی منظوریامستردہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے ٹریبونل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) کاغذات نامزدگی منظوریامستردہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے لیے ٹریبونل تشکیل ،ملک بھر میں ہائی کورٹ کے ججز پر مشتمل 21 ٹریبونل تشکیل دیے گئے ہیں ، الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظوریامسترد ہونے کے خلاف اپیلیں آج سے دائر ہوسکیں گی خیبر پختوانخوا میں 6، پنجاب میں 8 ٹریبونل تشکیل دیے گئے سندھ میں 4، بلوچستان میں 2 ٹریبونل قائم کیے گئے ہیں اسلام آباد کے لیے ایک ٹریبونل تشکیل دیا گیا ہے ،ٹریبونل میں 22جون تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی ٹریبونل 27 جون تک اپیلوں سے متعلق فیصلے کریں گے