Live Updates

پاکستان میں بادشاہوں کی طرح پھرنے والے شہباز شریف لندن میں عام شہری بن گئے

شہباز شریف کے بھاگ کر سڑک پار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

منگل 19 جون 2018 20:56

پاکستان میں بادشاہوں کی طرح پھرنے والے شہباز شریف لندن میں عام شہری ..
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جون 2018ء) :پاکستان میں بادشاہوں کی طرح پھرنے والے شہباز شریف لندن میں عام شہری بن گئے۔ شہباز شریف کے بھاگ کر سڑک پار کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ہر سیاستدان جب اقتدار میں آنا چاہ رہا ہوتا ہے تو وہ عوام کے دل موہنے کے لیے پروٹوکو ل نہ لینے کے ہرے باغ عوام کو دکھاتا ہے مگر جیسے ہی اقتدار کی مسند قدموں تلے آ جاتی ہے تو وہی پروٹوکول کی نفی کرنے والا سیاستدان بادشاہ سلامت کی طرح 30یا 40گاڑیوں کے ہجوم میں عوام کے سامنے دندناتا پھرتا ہے۔

پروٹوکول ہمارے ہاں ایک ایسا مسئلہ بن چکا ہے جس کے بہت سے نقصانات عام شہریوں کو اٹھانے پڑتے ہیں ۔اکثر پروٹوکول کے باعث منظر عام پر آنے والے افسوسناک واقعات میڈیا اور خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں مگر اس کے باوجود ہمارے سیاستدانوں اور لیڈران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

(جاری ہے)

تاہم یہی سیاستدان جب ملک سے باہر جاتے ہیں تو اگلے ملک کے قانون کی ایسے پاسداری کرتے ہیں کہ اپنے ملک کے شہریوں کو یقین نہیں آتا۔

ایسا ہی کچھ ہمیں لندن کی سڑک پر بھی دیکھنے کو ملا ۔وہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف جو پاکستان میں گاڑیوں کے غول در غول لئیے پھرتے ہیں اور اعلیٰ درجے کے پروٹوکول سے لطف اندوز ہوتے پھرتے تھے وہی جب اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن پہنچے تو عام شہریوں جیسا روپ اختیار کر لیا۔گاڑیوں کے جھرمٹ میں پھرنے والے خادم اعلیٰ لندن کی سڑکوں پر سڑک پار کرنے کے لیے بھاگتے نظر آتے ہیں۔

لندن میں بھاگ کر سڑک پار کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔یاد رہے کہ شریف خاندان اس بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن میں موجود ہے ،جہاں بیگم کلثوم نواز انتہائی تشویشناک حالت میں لندن کے ہارلے کلینک میںزیر علاج ہیں۔آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات