تخت بھائی کے شہری علاقہ کالج کا لونی میں پو لیس کانسٹیبل نے گھریلو تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کر کے دوسرے بھائی کو شدید زخمی کر دیا،پو لیس نے مقدمہ درج کر کے اپنی پیٹی بندکو گرفتار کر لیا

منگل 19 جون 2018 20:40

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) تخت بھائی کے شہری علاقہ کالج کا لونی میں پو لیس کانسٹیبل نے گھریلو تنازعے پر بھائی نے فائرنگ کر کے دوسرے بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔پو لیس نے مقدمہ درج کر کے اپنی پیٹی بندکو گرفتار کر لیاجبکہ زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اطلا عات کے مطابق کالج کا لونی کے رہائشی ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل طارق خان نے زبانی تکرار پر گھر کے اندر گھریلو تنا زعے پر اپنے بھائی صدام حسین ولد جنت گل کو گولی مارکر زخمی کر دیا ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تخت بھائی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ تھانہ ساڑو شاہ پو لیس نے مجروح صدام حسین کی رپورٹ پر پو لیس کانسٹیبل طارق کو گرفتار کر کے ان کے خلاف دفعہ 324کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :