این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستارکے کاغذات نامزدگی مسترد

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغزات نامزدگی میں یہ معاملہ چھپایا ہے ، ایس ایس پی نے آر او کو رپورٹ جمع کرا دی

منگل 19 جون 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کراچی کے حلقہ این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے آخری روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کے این اے 245 سے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ریٹرنگ آفسر کے پاس متعلقہ ضلع کے ایس ایس پی نے رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغزات نامزدگی میں یہ معاملہ چھپایا ہے ۔

فاروق ستار نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کی نشت پر کراچی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں این اے 241،245،247 کے حلقے شامل ہیں۔ریٹرننگ افسر نے حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹرفاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد انہیں مسترد کردیا گیا