بھٹو کی پیپلزپارٹی ختم ہوکر زرداری لیگ میں تبدیل ہوگئی ہے، نصرت سحر عباسی

پپو پھوپھو پارٹی نواب شاہ تک محدود ہوگئی ہے پیسے کے بل بوتے پر الیکشن لڑنا زرداری لیگ کا پرانا وطیرہ ہے

منگل 19 جون 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) جی ڈی اے رہنماء نصرت سحر عباسی نے کہا کہ بھٹو کی پیپلزپارٹی ختم ہوکر زرداری لیگ میں تبدیل ہوگئی ہے۔ زرداری لیگ میں عاجز دھامرا جیسے جیب کترے اور منظور وسان جیسے سود خور شامل ہوچکے ہیں۔ سندھ دھرتی کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز ہڑپ کرنے والے کس منہ سے دوسروں پر تنقید کررہے ہیں ۔ پی پی پی والے جی ڈی اے پر بے جا تنقید کرکے اپنے کرپٹ آقاؤں کے تلوے چاٹ رہے ہیں۔

منگل کو انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پپو پھوپھو پارٹی نواب شاہ تک محدود ہوگئی ہے۔ پیسے کے بل بوتے پر الیکشن لڑنا زرداری لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو کے ساتھیوں ناہید خان اور ڈاکٹر صفدر عباسی پر کس منہ سے غداری کا الزام لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سود خور منظور وسان سمیت پی پی کے امیدوار حلقہ این اے دو سو نو پر جی ڈی اے کے پیر صدرالدین شاہ راشدی کا مقابلہ کرنے سے کیوں کترا رہے ہیں حلقہ این اے دو سو نو پر پیر صدرالدین شاہ راشدی کے سامنے الیکشن لڑنے کے لئے پیپلزپارٹی کو کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا ۔

مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرنے کے دعویداروں کی الیکشن سے پہلے ہی ضمانت ضبط ہوگئی ہیں۔ سندھ کے عوام عام انتخابات میں زرداری کیگ کو شکست فاش سے دوچار کرینگے۔ سندھ کے عوام لوٹ مار پارٹی سے ایک ایک پائی کا حساب لینگے۔