Live Updates

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی عمران خان کی رہائش کے باہر احتجاج کے دروان امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے کیلئے فوری ضابطہ کی کارروائی کی ہدایت

منگل 19 جون 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائش کے باہر اجتجاج کے دروان امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں رکھنے اور پولیس کی معاونت کے لئے رینجرز تعینات کرنے کی اسلام آباد پولیس کی درخواست پر فوری ضابطے کی کارروائی کی ہدایت دیدی ہے ،300رینجرز اہلکار بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کے باہر سکیورٹی کی خدمات کے لئے مانگے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے روبرو اسلام آباد پولیس نے بتا یا ہے کہ بنی گالہ میں 700سے زائد افراد احتجاج کر رہے ہیں ،خدشہ ہے امن و امان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے اور درخواست کی گئی کہ پنجاب رینجرز کے سیکٹر کمانڈر سے رابطہ کر کے پولیس کی معاونت کے لئے 300رینجرز عملہ کی تعیناتی کی درخواست کی جائے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات