مقبوضہ کشمیر ،ْ بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کوشہید کردیا

منگل 19 جون 2018 20:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران گزشتہ روز( منگل) کو ضلع پلوامہ میں ایک اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع میں ترال کے علاقے نازنین پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے اسی علاقے میں ایک حملے میں ایک سی آر ایف آفیسر اور ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیاتھا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ فوجیوں نے نوجوانوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور ان کو شدید زدکوب کیا۔ علاقے میں ایک مکان کو بھی فوجیوں نے بارود سے تباہ کیا ہے۔ دریں اثنا نوجوان کی ہلاکت پر لوگوں اور فورسزکے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔