Live Updates

25جولائی کا دن پی ٹی آئی کی فتح اور کرپٹ مافیا کی شکست کا دن ثابت ہو گااعجاز چوہدری

پی ٹی آئی حکومت میں آکر عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی ‘رہنما تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جون 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدری نے پارٹی رہنما اشفاق بلوچ اور یوسی 229 بابا فرید کالونی کے رہائشیوں کے ہمراہ علاقے میں سیو ریج کی بندش کے خلاف واسا آفس ہمدر چوک ٹاؤن شپ میں احتجاجی مظاہرہ کیااہل علاقہ کی واسا کے خلاف شدید نعر ے بازی کی گئی ، اعجاز احمدچوہدری نے واسا کے اعلٰی احکام سے ملاقات کی جس میں انہوں نے پانچ دن کے اندر بابا فرید کالونی کی سیوریج کی بندش کا مسائل حل کر نے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر اعجازا حمد چوہدری نے مظاہرے کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ کو خادم اعلیٰ کہلوانے خواہش مند نے لوٹ مار اور ڈرامے بازیوں کے سوا کچھ نہیں کیا کئی سالوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے عوام کو بنیادی سہولتیں بھی فراہم نہیں کر سکے ، صوبے میں تو کیا لاہورمیں بھی پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ، شہباز شریف ایک ڈھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن میںملوث ہیں،(ن) لیگ کا دور حکومت عوام کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں تھا ، یوسی 229 بابا فرید کالونی کے رہائشی بار بار سیوریج کا مسئلہ اٹھاتے رہے مگر واسا سمیت انتظامہ نے کچھ نہیں کیا ، گلیوں اور گھروں میں سیوریج کا پانی کھڑا ہے ، مکین سراپا احتجاج ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہاکہ این اے 133کی عوام (ن) لیگ سے تنگ آچکی ہے اس لیے انہوںنے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے اور عمرا ن خان کو کامیاب کروائیں گے ، پی ٹی آئی حکومت میں آکر عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی ،انشاء اللہ 25جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی فتح اور کرپٹ مافیا کی شکست کا دن ثابت ہو گا ۔ بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے ان کی رہائش گاہ پر سابقہ رکن صوبائی اسمبلی شنیلاروت ، عامر مجید، ڈاکٹر عاطف الدین ، عدیل جوئیہ ، یوسی 227سے لیاقت مغل ، حنیف قصور ی ، ، ملک زمان، عبدالرحمان اور چوہدری وحید نے ملاقات کی اور این اے 133کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات