Live Updates

ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 125میں انتخابی مہم کا آغاز کردیا

منگل 19 جون 2018 20:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما و نامزد امیدوار این اے 125ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوسی 48گاو شالہ سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ،ڈور ٹو ڈور کمپین کی اور گھرگھر جاکر ووٹ مانگے ، اہل علاقہ کی جانب سے پی ٹی آئی امیدوار کا پھولوں کی پتیوں سے شان دار استقبال، کارکنوں کے عمران خان کے حق میں نعرے بازی۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کارکنان اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے اس حلقے میں جیتنے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں کئے گے جو وعدے کئے وہ جھوٹے نکلے،عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ،دو ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لئے مختص کئے وہ کدھر گئی حکمرانوں نے خود بھی چوری چکاری کی اور اپنے چمچوں کو بھی نوازدیا گیا ، یہ یو سی 48 ہے افسوس سے کہنا پڑ رہاہے کہ نوازشریف کو سو ووٹ زائد ملے تھے لیکن گلیاں گندی ہیں اور صاف پانی نہیں میسر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکمران خاندان نے سپورٹرز کو بھی چوری میں ملوث کروایاتین بار سڑکیں توڑیں تب بھی پیسے بچ جاتے ہیں ،عوام ٹیکس دیتے ہیں لیکن کوئی سہولیات نہیں ہے گلی گلی جا رہی ہوں، جیت اس مرتبہ عمران خان کی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ اس بار جیت عمران خان اور پی ٹی آئی کی ہو گی ،ساٹھ فیصد نوجوان اور پچاس فیصد خواتین ہیں ووٹ کی عزت تب ہوتی ہے جب منت کرکے ووٹ مانگیں ،عمرا ن خان صاحب لیڈر ہیں خود فیصلہ کریں گے جو پی ٹی آئی میں آیا اسے خوش آمدیدکہتے ہیں ،پینسٹھ فیصد لوگ پرانے اور پینتیس فیصد نئے لوگوں کو ٹکٹ دیاگیاہے۔انہوںنے مزید کہاکہ چودھری نثار کے بیان سے ن لیگ پریشان ہے ٹیکسلا سے مسلم لیگ لیگ کس کو ٹکٹ دے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات