محکمہ ایکسائز نے عید الفطر پر لاہور کے تھیٹروں سے بھاری ٹیکس وصول کیا

منگل 19 جون 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) محکمہ ایکسائز پنجاب نے عید الفطر پر لاہور کے تھیٹروں سے بھاری ٹیکس وصول کیا۔ ای ٹی او خواجہ محمد علی کے مطابق عید الفطر پر لاہور کے تھیڑوں سے 22لاکھ سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جن میں محفل تھیٹر نے سب سے زیادہ 5لاکھ 32ہزار روپے ٹیکس دیا ۔جبکہ تماثیل اور محفل تھیٹر سے تقریباً ساڑھے چار لاکھ ٹیکس وصول کیا گیا ۔ اس کے ساتھ دیگر تھیٹروں سے بھی ٹیکس وصول کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال سے 1لاکھ 33ہزار زائد ٹیکس وصول ہوا۔

متعلقہ عنوان :