Live Updates

نوشہروفیروز سے اہم امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار

منگل 19 جون 2018 20:30

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) نوشہروفیروز میں قومی اسمبلی کے حلقہ این ای211پر پی پی پی امیدوار سید ابرار علی شاہ، گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس امیدوار سید ظفر علی شاہ،پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار ڈاکٹر راشدمحمود،قومی اسمبلی کے حلقہ این ای212پرپی پی پی امیدوار ذولفقاربہن، گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس امیدوار غلام مرتضیٰ خان جتوئی کے نامزدگی فارم بحال قراد پائے ،جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس33نوشہروفیروز 1پرپی پی پی امیدوار سید سرفراز حسین شاہ،پی پی پی ہم خیال گروپ امیدواررئیس مقصوداحمد خشک، گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس امید وارسید زوہب علی شاہ کے نامزدگی فارم بحال قرار پائے ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس34نوشہروفیروز 2پرپی پی پی امیدوار سیدمراد علی شاہ، پی پی پی ہم خیال گروپ امیدوار سردارعثمان خان عالمانی،پاکستان تحریک انصاف کے متوقع امیدوار حمزہ خان مغل،علاقہ کی ممتاز سیاسی شخصیت آزاد امیدوارحاجی غوث بخش چانگ کے نامزدگی فارم بحال قرار پائے ،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس35نوشہروفیروز 3پرپی پی پی امیدوار ممتا چانڈیو، پی پی پی ہم خیال گروپ امیدوار عبد الحق بھرٹ، گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس امید وارراضی خان جتوئی کے نامزدگی فارم بحال قرار پائے ،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس36نوشہروفیروز 4پرپی پی پی امیدوار ضیاء الحسن لنجار، گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس امید وارعارف مصطفی جتوئی اور آزاد امیدوار سعداللہ شاہ کے نامزدگی فارم بحال قرار پائے ، جب کہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس34نوشہروفیروز 2پرپی پی پی ہم خیال گروپ امیدوار ڈاکٹر عبدالستار راجپرکے نامزدگی فارم ریٹرنگ آفیسرنے رد کردیا ہیں ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبدالستار راجپرنے اپنے بیان حلفی میں ایک عمرہ کا ذکر کیا تھا لیکن انہوں نے دو عمرے کیئے ہوئے ہیں وہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس35نوشہروفیروز 3 سے امیدوار تھے،اس حلقہ کے ایک آزاد امیدوار ایڈوکیٹ ابرار علی چانڈیو کا فارم بھی ریٹرنگ آفیسر نے رد کردیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات