Live Updates

تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ،این 61 میں انتخابی میدان کس کے نام رہے گا عوام نے فیصلہ سنا دیا

این اے 61 میں 57 فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو محض 36 فیصد عوام کی سیاسی حمایت حاصل ہے،اس حوالے سے 07 فیصد لوگ دیگر پارٹیوں کی جانب سیاسی رغبت رکھتے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 20:29

تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ،این 61 میں انتخابی میدان کس کے نام رہے گا عوام ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جون 2018ء) :تحریک انصاف یا مسلم لیگ ن ،این 61 میں انتخابی میدان کس کے نام رہے گا عوام نے فیصلہ سنا دیا۔ این اے 61 میں 57 فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو محض 36 فیصد عوام کی سیاسی حمایت حاصل ہے،اس حوالے سے 07 فیصد لوگ دیگر پارٹیوں کی جانب سیاسی رغبت رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔شاس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسوں کی صورت میں سیاسی پاور شو کے سلسلے بھی جاری و ساری ہیں اور ان جلسوں میں بڑے بڑے سیاسی نام اپنی پارٹیوں کو خیر باد کہہ کر نئی جماعتوں کے ساتھ اپنی سیاسی وفاداریوں کا اعلان کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے سیاسی تجزیہ نگاروں نے بھی انتخابات کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں شروع کر دی ہیں جبکہ قبل از وقت انتخابات کے نتائج کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف صحافیوں کی جانب سے سروے بھی کئیے جا رہے ہیں۔

اسی قسم کا ایک سروے معروف صحافی حبیب اکرم کی جانب سے ملک کے طول و عرض میں ایسے ہی سروے کئیے جا رہے ہیں ۔انکی جانب سے 2013 میں کئیے گئے سروے بھی کافی نتیجہ خیز رہے تھے۔اس حوالے این اے 61راولپنڈی میں بھی حبیب اکرم کی جانب سے سروے کیا گیا۔اس سروے کو بھی اہم ترین حلقہ اس لیے سمجھا جارہا ہے کہ اس سے پہلے عمران خان اس حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے تاہم اب اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عامر کیانی الکشن لڑ رہے ہیں۔

اس سروے کے مطابق این اے 61 میں 57 فیصد لوگوں کی سیاسی ہمدردیاں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو محض 36 فیصد عوام کی سیاسی حمایت حاصل ہے۔اس حوالے سے 07 فیصد لوگ دیگر پارٹیوں کی جانب سیاسی رغبت رکھتے ہیں۔
حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اس حلقے میں جب 2013 میں سروے منعقد کیا گیا تھا تو اس کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقبولیت سب سے زیادہ تھی جس کی جگہ اب تحریک انصاف نے لے لی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات