گلگت چترال روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، گلگت سے گاہکوچ تک میٹلنگ روڈ کی تعمیر کا وزیر اعلی کااعلان بھی ہوائی ثابت

منگل 19 جون 2018 20:20

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں بدر الدین بدر اور گلاب شاہ بلبل نے کہا ہے کہ گلگت چترال روڈ جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار گلگت سے گاہکوچ تک میٹلنگ روڈ کی تعمیر کا وزیر اعلی کااعلان بھی ہوائی ثابت ہوا ،صوبائی حکومت نے اس روڈ کی تعمیر کے لئے ڈیڑہ ارب روپے مختص کرنے کے بلند بانگ دعوے کئے تھے وہ اعلان سراسر جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیںتھااب عوام کو حکمران اس روڈ کوسی پیک میں شامل کرنے کی نوید سنائی جارہی ہے مگر اس کی تعمیر کب ہوگی اس بارے کسی کو کچھ پتہ نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ گلگت چترال روڈ کی باری کب آتی ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے وقت کے حکمرانوں نے تو اس سال جنوری میںاس اہم شاہراہ کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جبکہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت سے گاہکوچ تک ڈیڑہ ارب روپے روڈ کی تعمیر کے لئے مختص کرنے کی عوام غذر کو جھوٹی نوید سنائی تھی مگر تاحال ان کے اس اعلان کا کوئی پتہ نہ چل سکے اانھوں نے کہاگلگت غذر روڈ اثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے اور اس روڈ پر سفر کرنا ایک عزاب سے کم نہیں ہے اور اس روڈ کی اس خستہ حالی سے غذر کے عوام کو امد ورفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے گلگت سے گاہکوچ تک پکی سڑک کی تعمیرکے لئے ڈیڑہ ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا تھااور کہا تھا کہ رواں سال جنوری سے اس اہم شاہراہ کی تعمیر کا بھی نوید سنائی تھی مگر ان کا یہ اعلان بھی ہوائی ثابت ہوگیا مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت غذر کے ساتھ جو امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی (ن) لیگ کو آنے والے میں عوام ووٹ کے زریعے اس کا صلہ دینگے غذر کے ساتھ جو امتیازی سلوک مسلم لیگ کی موجودہ حکومت نے کی ہے اس کی مثال غذر کی تاریخ میں نہیں ملتی