غذر کے بالائی علاقے چھشی اور بتھریت صحت ،پانی اورٹیلی فون کی سہولت سے محروم

ْ ہزاروں آبادی والے اس علاقے کو ہر حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مکمل طور پرنظرانداز کیا

منگل 19 جون 2018 20:20

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) غذر کے بالائی علاقے چھشی اور بتھریت کے عوام اس دور جدید میں بھی صحت ،پانی اورٹیلی فون وموبائیل سہولت سے محروم ہیں ہزاروں آبادی والے اس علاقے کو ہر حکومت نے اپنے دور اقتدار میں مکمل طور پرنظرانداز کیا ہے جس کی وجہ سے اس دور جدید میں بھی یہاں کے عوام ٹیلی فون اور موبائیل کی سہولت سے محروم ہیں اور صحت کے حوالے سے بھی یہاں کے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بتھریت روڈ روز بروز خستہ حال ہورہا ہے مگر اس کی مرمت تک نہیں چھشی تک روڈ نہ ہونے سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں اور معمولی مریض کو کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے گوپس ہسپتال لایا جاتا ہے جبکہ سردیوں کے موسم میںاس علاقے کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ جاتا ہے پینے کا صاف پانی کی عدم دستیابی سے بھی یہاں کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پانی صاف نہ ملنے کی وجہ سے پیٹ کی مختلف بیماریوں کا شکار ہیں علاقے کے مکین محمد علی ،نظرخان ،علی داد اور رحمت علی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت سے یہاں کے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سردیوں کے موسم میں پانی پر برف جم جانے سے یہاں کے مکینوں کا پانی کا حصول بھی مشکل ہوجاتا ہے اس علاقے کے عوام کو اس دور جدید میں نہ تو ٹیلی فون کی سہولت دستیاب ہے اور نہ ہی موبائیل کی سہولت حاصل ہے کسی بھی حکومت نے اس علاقے کے مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اس حوالے سے یہاں کے عوام نے کئی بار حکمرانوں کے پاس اپنے مسائل لیکر گئے مگر صرف تسلیوں کے علاوہ کسی بھی مطالبے پر کوئی عملدرامد نہیں ہوا یہاں تک کہ گائوں کے مکینوں نے ایس سی او کے زمہ دران سے گاوں کو ٹیلی فون اور موبائیل کی سہولت فراہم کرنے کا کئی بار مطالبہ کیا مگر اس پر بھی پیش رفت نہ ہوسکی ،،

متعلقہ عنوان :