سابق رکن اسمبلی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

منگل 19 جون 2018 20:20

سابق رکن اسمبلی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما مہر امتیاز احمد لالی کے والد سابق ایم پی اے مہر دوست محمد لالی انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سینئر سیاستدان، سابق رکن اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما مہر دوست محمد لالی انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

 مرحوم تحریک انصاف کے رہنما مہر امتیاز احمد لالی کے والد تھے۔

مرحوم کا نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ میں ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی وفات پر ضلع بھر کی تمام سیاسی سماجی تجارتی مذہبی صحافتی اور سماجی تنظیموں کے افراد نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔