Live Updates

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد

فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پرکاغذات جمع کرائے تھے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 19 جون 2018 20:00

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) :سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دئیے گئے۔ فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پرکاغذات جمع کرائے تھے۔۔تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 کو پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین الیکشن سمجھا جارہا ہے۔اس الیکشن کی خاص بات یہ ہے کہ ان انتخابات کے نتیجے میں پہلی مرتبہ ایسا ہوگا کہ انتقال اقتدار جمہوری انداز سے تیسری حکومت کے سپرد ہوگا۔

اس الیکشن کو اس لیے بھی اہم قرار دیا جارہا ہے کہ اس الیکشن میں بہت سی سیاسی جماعتوں کا سیاسی مستقبل بھی طے ہو گا بالخصوص مسلم لیگ ن اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی سیاسی طاقت تحریک انصاف۔ دونوں جماعتوں نے ہی اس الیکشن کو بڑا سیاسی معرکہ سمجھ کر سیاسی جنگ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتکابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

ملک بھر سے سیاسی پہلوانوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں اور انکلی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔بہرحال یہ مرحلہ بڑے بڑے سیاسی پہلوانوں کے لیے کٹھن ثابت ہو رہا ہے۔بڑے بڑے سیاسی ناموں کی وکٹیں اڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔اس حوالے سے سب سے بڑا اپ سیٹ تب ہوا جب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے اسلام آباد اور میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے بڑے بڑے سیاسی پہلوانوں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی اطلاعات ہیں۔تازہ ترین ٰخبر کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔فہمیدہ مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ٹکٹ پرکاغذات جمع کرائے تھے۔الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشست پر فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔اثاثوں کی تفصیلات نہ ہونے پرکاغذات مسترد کیے گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات