Live Updates

بنوں ا ین اے 35سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور،ریٹرننگ آفیسرنے اعتراضات مسترد کر دیئے

منگل 19 جون 2018 19:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بنوں ا ین اے 35سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور،ریٹرننگ آفیسرنے اعتراضات مسترد کر دیئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بنوں کے قومی حلقہ این اے 35 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے گئے تھے جس پر اسکروٹنی کے دوران جسٹس ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ خان نے اعتراض جمع کیا تھا کہ عمران خان کی ایک ناجائز بیٹی بھی ہے جس کا اُنہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا اور وہ آئین کے آ ر ٹیکل 62، 63 پر پورا نہیں اترتے اسکروٹنی کے آخری روز مذکورہ اعتراض پر سماعت مقرر کی گئی تھی جس کیلئے پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے وکیل شاہد گوند نے سابق سول جج یونس خان کے ہمراہ عدالت میںدلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خام جو اعتراض کیا گیا ہے وہ جھوٹا اور من گھڑت ہے اور اعتراض میں جمع کئے جانے والے تمام دستاویزات غیر تصدیق شدہ ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور، بنوں، میانوالی اسلام آباد میں ایک ہی نوعیت کا اعتراض لگایا گیا ہے عمران خان پر بیٹی ٹیرئن کا الزام لگانے کے حوالے سے کیلی فورنیا عدالت نے جو فیصلہ کیا ہے عدم شواہد کی بنیاد پر کیا ہے فیصلے کے تمام کاغذات غیر تصدیق شدہ ہیں، کیلی فورنیا عدالت کے فیصلے سے پہلے ٹیرئن نے کبھی عمران خان کو اپنا والد کہیں ظاہر نہیں کیا عمران خان پر الزام لگانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے درخواست گزار کے اعتراض کو ٹھوس شواہد نہ ہونے کی بناء پر مسترد کر دیا اور عمران خان کے کاغذات منظور کرتے ہوئے این اے 35 سے انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا اس موقع پر عمران خان کے وکیل شاہد گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سارے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ عمران خان کے خلاف ایک مافیا سرگرم عمل ہے جس کی سرپرستی سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کر رہے ہیں مگر یہ مافیا کبھی عمران خان کے خلاف سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکتا انہوں نے عمران خان پر بے خودہ قسم کے الزامات لگائے ہیں اس کے ٹھوس شواہد اور ثبوت موجود نہیں ہم باقاعدہ طور پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کیسز جمع کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کے اگلے وزیراعظم ہیں انشاء اللہ کراچی، لاہور، اسلا م آباد، میاں والی اور بنوں سے الیکشن جیتیں گے ہم کوشش کریں گے کہ عمران خان یہاں سے جیت کر بنوں کا قومی حلقہ اپنے پاس رکھیںاس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد خان ، ضلعی صدر مطیع اللہ خان ، تحصیل کونسلر ملک خالد خان ، معصوم وزیر ، ملک اسفندیار ، آصف الرحمن ، ملک سلیمان غزنوی سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات