منتخب ہونے کے بعدبینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 50 ہزار کے تحت بی آئی پی کارڈ فراہم کریں گے، پرویز خان

نوشہرہ کی بیواؤں اور نادر خواتین میں تقسیم کی جائے گی اور سب سے پہلا کام نظام پور میں گیس کی فراہمی کا منصوبہ ہے تمام پسماندہ علاقوں کو گیس فراہم کرکے نظام پور کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کریں گے، این اے 25 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کا انتخابی مہم سے خطاب

منگل 19 جون 2018 19:50

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور این اے 25 کے نامزد امیدوار خان پرویز خان نے کہا ہے کہ منتخب ہونے کے بعد پیپلزپارٹی کی مرکزی حکومت نوشہرہ کے لئے روزگار پیکج اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 50 ہزار کے تحت بی آئی پی کارڈ فراہم کریں گے نوشہرہ کی بیواؤں اور نادر خواتین میں تقسیم کی جائے گی اور سب سے پہلا کام نظام پور میں گیس کی فراہمی کا منصوبہ ہے تمام پسماندہ علاقوں کو گیس فراہم کرکے نظام پور کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کریں گے انہوں نے کا کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی سروکار نہیں میرا مقصد صرف اور صرف عوام کی خدمت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے اور منتخب ہونے کے بعد بیروزگاری کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں پی ٹی آئی کے سابقہ حکومت نے عوام سے نام ونہاد تبدیلی اور کھوکھلے نعروں کے نام پے ووٹ لے کر نوشہرہ کا بیڑا غرق کردیا بیروزگاری کے خاتمے اور نوشہرہ کے مسائل کے حل کی بجائے صرف کرپشن پر توجہ دی اور ان ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی جس میں وزیراعلیٰ اور ان کے رشتہ داروں اور خاندان کے ذاتی فوائد تھے ان خیالات کااظہارانہوں نے نظام پور کے مختلف مقامات انزری، خان کوہی اور اکوڑہ خٹک میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کی خواہش پر الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں اور آصف علی زرداری اور بلاول زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں پر مجھ پر اعتماد کرکے این اے 25 کے نامزد کیا انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آکر نوشہرہ کے تمام بیروزگار نوجوانوں کو روزگار این اے 25 میں 50 ہزار بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ مستحق خواتین کو فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام فصلی بٹیروں سے ہوشیار رہے اور سبز باغ دکھانے والوں کے نعروں میں نہ آئیں انہوں نے کہا کہ عوام کے فلاح وبہبود کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے عوام کی خدمت کیلئے ہمارے حجرے کے دروازے ہروقت کھلے ہیں ہم عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام صاف وشفاف قیادت کاانتخاب کریں اور کسی کے سبز باغ دکھانے اور کھوکھلے نعروں میں نہ آئے صاف وشفاف قیادت سے ملک اور علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور اس ملک اور خصوصاً نوشہر ہ کے عوام کیلئے صاف وشفاف قیادت کی ضرورت ہے نوشہرہ کے عوام کو چاہیے کہ وہ کسی کے کھوکھلے نعروں میں نہ آئے اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو انہوں نے کہا کہ پچھلے ادوار میں عوام کو سبز باغ دکھانے کے بعد منتخب سابقہ عوامی نمائندوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور صرف کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کو فروغ دیاتھا جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہم سیاست کے بغیر عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔