ملک ریاض کے بھائی شاہد ملک نے 25 ہزار ڈالرز ادھار لیا تھا جسے اب تک واپس نہیں کیا: باکسر عامر خان

muhammad ali محمد علی منگل 19 جون 2018 19:40

ملک ریاض کے بھائی شاہد ملک نے 25 ہزار ڈالرز ادھار لیا تھا جسے اب تک واپس ..
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 جون 2018ء) باکسر عامر خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک ریاض کے بھائی شاہد ملک نے 25 ہزار ڈالرز ادھار لیا تھا جسے اب تک واپس نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے بھائی شاہد ملک نے 25 ہزار ڈالرز ادھار لیا تھا جسے اب تک واپس نہیں کیا۔

عامر خان کا کہنا ہے ملک ریاض کے بھائی شاہد ملک نے کچھ برس قبل اپنی محبوبہ کیلئے 25 ہزار ڈالرز کا ادھار لیا تھا۔ تاہم اب شاہد ملک لیا گیا 25 ہزار ڈالرز کا ادھار واپس نہیں کر رہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے نہ ہی کوئی لالچ ہے، تاہم ملک ریاض کے بھائی شاہد ملک اپنے بھائی اور ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہد ملک دیگر کئی لوگوں سے بھی ادھار پیسے لے کر انہیں دھوکہ دے چکے ہیں۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ ارب پتی ملک ریاض کے بھائی چند ہزار ڈالرز ادھار لے کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں، لیکن حقیقیت یہی ہے۔ عامر خان نے ملک ریاض سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بھائی کو سمجھائیں، اور جن جن لوگوں کیساتھ دھوکہ ہوا، ان کے نقصان کا ازالہ کریں۔ عامر خان کی جانب سے اس تمام معاملے پر جاری کیا گیا ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :