Live Updates

انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے سیاسی مخالفین کی گردن سے سریا نکال دیں گے، آج کا ووٹر عمران خان کے ساتھ ہے، ابرارالحق

کہ مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے میں بڑی بری طرح ناکام ہو چکی ہے مسلم لیگ ن کی کریشن اور پاکستان مخالف پالیسیاں سامنے آئی ہیں، 25 جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہو گا، میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جون 2018 19:30

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) تحریک انصاف کے رہنماء ابرار الحق نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے سیاسی مخالفین کی گردن سے سریا نکال دیں گے۔ آج کا ووٹر عمران خان کے ساتھ ہے۔ کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کے مسائل حل کرنے میں بڑی بری طرح ناکام ہو چکی ہے مسلم لیگ ن کی کریشن اور پاکستان مخالف پالیسیاں سامنے آئی ہیں۔

انشاء اللہ 25 جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا دن ہو گا۔ ابرار الحق نے کہا 26 جولائی کو جو سورج طلوع ہو گا وہ کرپشن سے پاک اور پاکستان کی اصل آزادی کا سورج نکلے گا۔ ن لیگ کو ووٹ دینا انڈیا اور یہودیوں کو ووٹ دینے کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

جتنا کام ہم نے بغیر حکومت میں آئے عوام کے لئے کیا ہے اتنا یہ حکومت میں رہ کر نہیں کر سکے۔ سہارا میڈیکل کمپلیکس میں 30 لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا۔

میڈیکل کالج بنایا۔ ہم نارووال میں ائیر پورٹ بنانے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے موروثی سیاست کو ختم کرنا ہے تحریک انصاف نے نارووال کو مثالی ضلع بنانا ہے۔ کے پی کے کی طرح نارووال میں بھی تعلیم کے نظام کو بہتر کریں گی. کے پی کے پرائیوٹ سکولوں سے ڈھائی لاکھ بچے سرکاری سکولوں میں واپس داخل ہوئے ہیں اگلے 5 سالوں میں ہم نے وہ کر کے دیکھنا ہے جو پچھلے 25 سے 30 سالوں میں یہ نہیں کر سکے۔ 6 ہزار کروڑ کے قرضہ کو انہوں نے 27 ہزار کروڑ کا قرضہ کر دیا ہے قرضے بڑھنے سے ملک ترقی نہیں بلکہ اور نیچے چلا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے ہماری اکانومی۔ ختم نبوت۔ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات