احتساب عدالت نے آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور شاہد شفیق جو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
منگل 19 جون 2018 19:30
(جاری ہے)
لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈی جی احد چیمہ اور بسم اللہ کنسٹریشن کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیانیب نے احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن کے روبرو موقف اپنایا کہ احمد چیمہ کو 21 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم شاہد شفیق کو پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی انکوائری میں تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا، ملزم شاہد شفیق کی ملکیت بسم اللہ انجینئرنگ سروسز اور پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی ہے نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب لینڈ ڈیویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا،16 ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کرائے لیکن 3 سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں ہوانیب حکام نے بتایا کہ احد چیمہ نے 14 ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ لاہور کاسا کمپنی کو دیا، کاسا اور بسم اللہ انجینئرنگ سروسز، سپارکر اور چائنا گروپ کا جوائنٹ وینچر ہے، کمپنیوں کو 15 کروڑ روپے سے زائد رقم کا معاہدہ دیا جانا غیر قانونی ہے، کمپنیوں کی نااہلی سے حکومت کو 64 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، بسم اللہ انجنیئرنگ سروسز، پیراگون سٹی کی ملکیت ہے احتساب عدالت نے نیب کے دلائل سننے کے بعد احد چیمہ کو 90 روزہ جسمانی ریمانڈ اور شاہد شفیق کو 87 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
مزید اہم خبریں
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.