بھا رت سے ر ہا ئی پا نے والے 6افراد پا کستان پہنچ گئے

منگل 19 جون 2018 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جون2018ء) بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 6 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، تمام افراد کو واہگہ بارڈ پر رینجرز حکام کے سپرد کیا گیا۔منگل کو پا کستان پہنچنے والے افراد میں میں 56 سالہ پاکستانی خاتون نسرین اختر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نسرین کی 90 سالہ ماں نے بھارتی حکومت سے بیٹی کی رہائی کیلئے درخواست کی تھی۔ جس کے بعد نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے نسرین بی بی کا جرمانہ ادا کیا۔نسرین اختر 2006 میں عرس میں شرکت کیلئے بھارت گئی تھیں تاہم منشیات اسمگل کیے جانے کا الزام لگا کر نسرین کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔