ووٹرز کی تفصیلات لیکس کا معاملہ ،نادرا حکام نے تمام الزامات کی تردید کر دی
مر یم نواز کی چیئر مین نادرا سے ملا قات کی خبر سرا سر جھو ٹ پر مبنی ہے،ہر سال نادرا کا آ ڈٹ کیا جاتا ہے، ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ الیکشن کے وقت جھوٹے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، دہری شہریت اور اوور سیز ووٹنگ کے بارے کیسز میں سپریم کورٹ نے ہمارے ادارے کی تعریف کی،۔ڈی جی نادرا ذوالفقار علی اور دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس
منگل 19 جون 2018 19:30
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ کسی بیان کی تردید کر رہے ہیں اور نہ تصدیق، اس ای میل کا ڈیٹا لیک ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ذوالفقار علی نے کہا کہ انٹرنیٹ ووٹنگ کی پریزنٹیشن خود سید مظفر علی دینے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے کہ الیکشن کے وقت جھوٹے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی دہری شہریت والے ادارے میں ہیں ان سے متعلق عدالت کو بتایا گیا۔ دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ نے ہمارے اقدامات کو سراہا، اوور سیز ووٹنگ کے بارے میں بھی سپریم کورٹ نے ہمارے ادارے کی تعریف کی۔ڈی جی نادرا نے کہا کہ ہر سال ادارے کا آڈٹ کیا جاتا ہے اور ہم الیکشن کمیشن کو وضاحت دے چکے ہیں کہ کسی ایک بھی شہری کا ریکارڈ کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی ساکھ کے لیے جو بھی اقدامات اٹھانے پڑے اٹھائیں گے۔وا ضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈی جی نادرا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے شہریوں کا ڈیٹا لیک کیا تھا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو ایک خط بھی تحریر کیا جس میں انہوں نے ڈی جی نادرا پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موجودگی میں شفاف الیکشن ممکن نہیں اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بھی نادرا حکام کو خط لکھ کر اس معاملے پر وضاحت طلب کی تھی۔مزید اہم خبریں
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.