اینگرو کی رمضان میں وسیع مہم #ShareforShare کا اختتام

منگل 19 جون 2018 18:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) جون 2018: پاکستان کی صف اول کی کمپنیوں میں سے ایک اینگرو کارپوریشن نے سال 2018 کے ماہ رمضان میں #Share4Share(شیئر فار شیئر) کے نام سے اپنی مہم کا انعقاد کرتے ہوئے اسے کامیابی سے انجام دیا۔اینگرو کارپوریشن نے اتنے بڑے پیمانے پر اس سرگرمی کا پہلی مرتبہ انعقاد کرتے ہوئے ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔

اس مہم کے تحت لوگوں نے اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے اپنی پوسٹ آن لائن شیئر کیں۔ ہر شیئر کے ساتھ اینگرو نے مستحق افراد اور محروم طبقوں میں ایک راشن باکس تقسیم کرنے کا بیڑا اٹھایا۔اس شاندار اور موثر مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اینگرو کے ترجمان نے کہا کہ اینگرو میں ہر شخص رواں سال منعقدہ مہم #Share4Share پر فخر محسوس کر رہا ہے کیونکہ اس مہم کا مقصد غذائی قلت، خوراک کی کمی اور کھانے کے ضیاں اور اس کے پاکستانی معاشرے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اینگرو میں ہم Zero Hunger(بھوک کے خاتمی)پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم کا آغاز کیا اور اس مقدس ماہ رمضان میں اس مسئلے کو اجاگر کیا جہاں اس کا بنیادی مقصد پاکستان میں موجود اس اہم مسئلے کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ہم اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور معلومات کے پھیلاؤ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے اور ہماری ویلیو چین میں موجود افراد کو ہنر اور سامان فراہم کرنے اور رواں سال رمضان کی طرح ایسی مزید سرگرمیاں انجام دینے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ بھوک کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اینگرو نے تین این جی اوز نمت فاطمہ، SOS ولیج اور سیلانی ویلفیئر ترسٹ کی مدد سے ضرورت مند افراد میں راشن باکس تقسیم کیے۔ اینگرو ایک سماجی طور پر ذمے دار کمپنی ہے اور اس نے اپنے دل سے قریب تر پاکستان کے عوام کو واپس لوٹانے کی اقدار کو زندہ رکھا ہے۔ اینگرو نے متعدد پروگرام شروع کیے ہیں جو مجموعی طور پر ہمارے معاشرے کی ترقی کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :