صدرچیمبر آف کامرس شیخ عامر وحید کاروپے کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر پر تشویش کا اظہار
روپے کی قدر میں کمی سے قرضوں میں اضافہ اور مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ،ْشیخ عامر وحید
منگل 19 جون 2018 18:50
(جاری ہے)
شیخ عامر وحید نے کہا کہ روپے کی قدر میں تیزی سے کمی ایک کمزور معیشت کی عکاس ہے جبکہ اس سے ہماری معیشت کیلئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی وجہ سے عوام کی قوت خرید کم ہو گی جس سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوں گی کیونکہ خریداری کم ہونے سے صنعت و تجارت کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی شعبہ مصنوعات کی پیداوار کیلئے بہت سا خام مال باہر سے درآمد کرتا ہے لیکن روپے کی قدر میں کمی سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو گا جس سے ہماری برآمدات متاثر ہوں گی کیونکہ مصنوعات مہنگی ہونے سے ان کو عالمی مارکیٹ میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی 17تا مئی 18کے دوران بڑھ کر تقریبا 34ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہو گا جس سے ہمارے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو بڑھے گا اور معیشت کیلئے خطرات میں اضافہ ہو گا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک اور نائب صدر نثار مرزا نے کہا کہ جون 2013میں فی ڈالر 97، 98روپے کا تھا جبکہ روپے کی قدر گرتے گرتے پچھلے دنوں تقریبا,122 123روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی تھی جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 20سے 24فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اسی طرح گرتی رہی تو ہماری آنے والی نسلیں قرضوں کے بوجھ تلے دبتی چلی جائیں گی اور معیشت مزید کمزور ہو گی لہذا انہوں نے سٹیٹ بینک اور حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ روپے کی قدر کو مزیدگرنے سے روکنے اور ہماری کرنسی کی ویلیو میں استحکام پیدا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.