سابق رکن سردار کمال خان چانگ کا آزاد امیدوار کی حیثیت سے این اے 229 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

منگل 19 جون 2018 18:50

تلہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق رکن سردار کمال خان چانگ نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے این اے 229 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق سردار کمال خان چانگ نے اپنے گاؤںمیں حلقے کے سیکڑوںافراد کو دعوت پر مدعوکیا ، اس موقع پر اس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت میں نے اپنے حلقے میں بہت سے ترقیاتی کام کئے ہیں ، اس لئے ٹکٹ پر ان کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر اعلیٰ قیادت نے ٹکٹ نہیں دیا تو وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے